کوٹلی‘سنٹرل کوار ڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ یورپ راجہ توصیف کیانی کا دورہ پناگ شریف معلق پل کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے کا اعلان

بدھ 31 اگست 2016 13:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سنٹرل کوار ڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ یورپ راجہ توصیف کیانی کا دورہ پناگ شریف معلق پل کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے کا اعلان سجادہ نشین سید عارف گیلانی نے بھی ایک لاکھ روپے ، چےئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک نے 10ہزار ، ضلعی سیکرٹری جنرل ن لیگ خورشید احمدقادری اور ٹور ارم آفیسر ملک فیاض موسی نے بالترتیب 5ہزار کے اعلانات کیے منعقدہ تقریب سے مذکورہ شخصیات کے علاوہ سابق سیکرٹری ملک اکرم ، غلام رسول ، ملک ساجد ایڈووکیٹ ، شبیر راجہ، صدر معلم ملک حبیب الرحمن و دیگر نے خطاب کیا چےئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک نے ینگ سٹار ویلفئیر ایسوسی ایشن کے لیے 10ہزار وپے کااعلان کیا راجہ توصیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن خطہ کے اندر تعمیر و ترقی ، روزگار کا انقلاب لائے گی بزرگ سیاست دان سردار سکندر حیات خان کی کشمیری قوم کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا ان کا احترام ہم سب پر واجب ہے عارف شاہ گیلانی نے کہا کہ نکیال ، ضلع کوٹلی اور آزاد کشمیر کے اندر تعمیر ترقی کا کریڈٹ سالار جمہوریت سردارسکندر حیات خان کو جاتاہے ملک حنیف نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور تعمیر ترقی لازم و ملزوم ہیں نواز شریف قوم کے معمار ہیں خورشید احمد قادری نے بھی سالار جمہوریت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرادر سکندر حیات خان آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا کیا ۔

متعلقہ عنوان :