کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
بدھ 31 اگست 2016 14:22
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انہوں نے بدھ کوکے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں افسران سے ملاقات کی، بلدیہ عظمیٰ کے ارکان نے نائب میئر کو بریفنگ دی۔ارشد وہرہ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام پر نیا ٹیکس عائد نہیں کریں گے لیکن پہلے سے موجود ٹیکس نظام میں بہتری لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آمدنی کے ذرائع ختم ہیں اور وسائل کی کمی ہے، بلدیہ عظمیٰ آمدنی بڑھانے کیلئے کام کریگی۔(جاری ہے)
ارشد وہرہ نے کہا کہ کے ایم سی میں ریکوری کو بہتر بنائیں گے تو ادارے کے معاملات اچھے ہوں گے شہر میں میگا پروجیکٹ کیلئے بیرونی سرمایہ لانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر شہر کے مرکز میں ہے کوشش کریں گے وہیں دفاتر قائم کریں سوک سینٹر کے قیام کا مقصد ہی عوام کی سہولت تھا۔
دفاتر کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ یا وزیر بلدیات سے بات کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔اس موقع پر نائب میئر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پاس وسائل کم ہیں جو وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں تاہم جو ٹیکس کا نظام پہلے سے موجود ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.