بھارت جیسی 10 طاقتیں بھی سی پیک کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں ٗاحسن اقبال

ملک کی پوری قیادت اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ٗ وفاقی وزیر

بدھ 31 اگست 2016 18:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے ٗ ہمسائیہ ملک جیسی 10 طاقتیں بھی اکھٹی ہو جائیں تو اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ٗ ملک کے بیس کروڑ عوام اقتصادی راہداری کے محافظ ہیں ۔

(جاری ہے)

گلگت میں اقتصادی راہداری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے ٗ ملک کی پوری قیادت اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

ہمیں پاکستان کے مفاد میں روڈ میپ بنانا ہے اور اہداف حاصل کرنے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے ، ہمسائیہ ملک جیسی 10 طاقتیں بھی اکھٹی ہو جائیں تو اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سی پیک جیسے بڑے موقع کو ضائع نہیں کر سکتے، ہم اپنے اپنے حلقوں میں سیاسی اختلاف رکھتے ہیں، لیکن ملکی مفاد کے لیے ساری سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :