میئر کراچی وسیم اختر پر درج 2 تازہ مقدمات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا
سینئر سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی جے آئی ٹی میں تمام حساس اداروں اور رینجرز کا ایک ایک افسر شامل ہوگا
بدھ 31 اگست 2016 19:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر پر درج 2 تازہ مقدمات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ سندھ نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی جے آئی ٹی میں تمام حساس اداروں اور رینجرز کا ایک ایک افسر شامل ہوگا۔کراچی کے نو منتخب میئر کو اب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات سے گزرنا پڑے گا اور ان سے یہ تحقیق ضلع ملیر میں درج کیے گئے 2 حالیہ مقدمات سے متعلق ہوگی۔
وسیم اختر میئر بننے کے بعد بھی گرداب سے نہیں نکل سکے ہیں، گزشتہ روز ہی کراچی کی چابی انہیں دی گئی لیکن جیل سے باہر آنے کی چابی ملنے میں شایدابھی وقت لگے۔وسیم اختر پر قائم مقدمات کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ حکومت سندھ نے کیا اوراس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما پر سچل اور ملیر سٹی تھانے میں ریاست پاکستان کے خلاف مجرمانہ سازش، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور ان ہی الزامات سمیت دیگر پر تحقیقات کی جائے گی ۔
جے آئی ٹی کا سربراہ سندھ پولیس کا سینئر سپرنٹنڈنٹ ہوگا جبکہ اس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ، سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے افسران شامل ہوں گے۔وسیم اختر سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جیل میں ہی تحقیقات کرے گی یا کہیں اور اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.