بھکر، شاندار کارکردگی پر تین بچوں کو ماڈل سویٹ ہوم اسلام آباد کے لیے منتخب کر لیا گیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 12:25

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر۔2016ء) سپورٹ اور تعلیمی مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سویٹ ہوم بھکر کے تین بچوں کو ماڈل سویٹ ہوم اسلام آباد کے لیے منتخب کر لیا گیا۔یہ بات پاکستان سویٹ ہوم بھکر کی انچارج میڈم نادیہ ممتاز نے ایک بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2016میں سویٹ ہوم کے 96بچوں نے ماڈل سویٹ ہوم اسلام آباد کا وزٹ کیا تھا اور بھکر کے تین بچوں ریحان نیاز ،ریحان شمشاد اور محمد عامر نے سپورٹ اور تعلیمی مقابلہ جات میں شاندار کارکر دگی کا مظاہر کیاتھاجس پر انہیں ماڈل سویٹ ہوم اسلام آباد کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے جہاں پر اب یہ بچے مزید بہتر تعلیمی سہولتوں ،رہائش و دیگر صحت کی سہولیات سے مزین ہونگے ۔

بھکر کے سماجی حلقوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کی اس کارکر دگی پر سویٹ ہوم کی انتظامیہ اور پاکستان بیت المال کے ڈسٹرکٹ آفیسر رانا عطااللہ اور بچوں کی ماوٴں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انسانی حقوق کی سماجی تنظیم پالی سو شل ویلفیئر فاوٴنڈیشن کی صدر مسز پروین اشرف نے گذشتہ روز پاکستان سویٹ ہوم بھکر کا وزٹ کیا اور یہاں کے بہترین انتظامات اور بچوں کو حاصل سہولیات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مسز پروین اشرف نے اس موقعہ پر پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحیداور سرپرست اعلیٰ زمرد خان کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی خصوصی دلچسپی کے باعث بھکر میں سویٹ ہوم کا قیام عمل میں آسکا ۔انہوں نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کو بھی زبر دست خراج تحسین پیش کیا جو سویٹ ہوم میں داخل سو بچوں کی کفالت کر رہے ہیں مسز پروین اشرف نے اپنے وزٹ کے دوران بچوں کے لیے ایک عدد بلینڈر اور جوسر مشین کا تحفہ بھی دیا اور یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے فلاحی و سماجی تقریبات میں تعاون کر تی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :