بھارت : مدھیہ پردیش میں تعلیمی بورڈ کو پرچوں میں کم نمبر دینے پر نوٹس

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے تعلیمی بورڈ کو پرچے میں کم نمبر دینے پر میٹرک کی متاثرہ طالبہ کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خوشبو کیا ستھ نے بورڈ کے امتحان میں سنسکرت کو چھوڑ کر باقی تمام پرچوں میں 80سے زیادہ نمبر حاصل کئے لیکن سنسکرت کے پرچے میں اسے صرف 24نمبر دیئے گئے جس پر طالبہ کو شدید صدمہ پہنچا کیونکہ وہ سنسکرت کے پرچے میں 90نمبر حاصل کرنے کی امید کر رہی تھی۔

والدین کی درخواست پر پرچے کی دوبارہ مارکنگ کی گئی تو طالبہ کو 84نمبر ملے۔ عدالت نے بورڈ کو متاثرہ طالبہ کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے ، متعلقہ ممتحن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے اور اس پر 3سالہ پابندی کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ ممتحن کو پرچے دیکھتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ وہ آنے والی نسل کے مستقبل کا فیصلہ کر رہا ہے اور اس کام میں کسی لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کیاجانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :