22اگست ہنگامہ آرائی میں ملوث ایم کیو ایم کے10 کارکنان کو عینی شاہدین اور گواہوں نے شناخت کر لیا
جمعہ 2 ستمبر 2016 18:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) 22 اگست کو ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے10 کارکنان کو عینی شاہدین اور گواہوں نے شناخت کر لیاہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 10کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے عینی شاہدین اور گواہوں کو بھی طلب کر لیا شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزمان کو 22 اگست کے واقع میں شناخت کر لیا۔
واضح رہے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ان دس ملزمان کو اے ٹی سی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گواہوں نے شناخت کیا تھا۔ 22 اگست میں گرفتار ملزمان کی تعداد اب 54 ہو چکی ہے جن میں ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل، شاہد پاشا، قمر منصور سمیت 3 خواتین کارکنان شامل ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.