وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:31
اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستانی عوام کی دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مردان دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.