طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فیروزپور روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول‘ مغلپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ کینٹ لاہور‘الائیڈ سکول‘ کلاسک کیمپس‘ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ جلو اسٹیشن‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جلو اسٹیشن‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد540تھی ۔

متعلقہ عنوان :