وزیراعلیٰ بلوچستان ، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے ، وزارت داخلہ کی ان رہنماؤں کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزرات داخلہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری ،جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور دہشتگردوں کی کوشش ہے کہ ملک میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جائے۔
رپورٹ میں جن رہنماؤں پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری ،جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام شامل ہیں۔وزرات داخلہ نے انٹیلی جنس رپورٹ صوبوں کے محکمہ داخلہ اور پولیس سربراہان کو ارسال کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔(خ م+آچ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.