انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کا اعلان کل کیاجائے گا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان کل(پیر) 5ستمبر 2016 کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا، اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :