آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا،ہم نے8 5ٹوبی کا اختیارصدر سے لیا تو افتخار چودھری نے اس کا اطلاق مجھ پرکردیا‘2008کے انتخابات میں نواز شریف کوآصف زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا،مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں پیپلزلائرزفورم کے کنونشن سے خطاب
ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:36
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا۔ہم نے 58ٹوبی کاطلاق صدر سے لے لیا تو افتخار چودھری نے اس کا اطلاق مجھ پرکیا۔میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے۔2008کے انتخابات میں نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہ رہے تھے۔
آصف زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔ملتان میں پیپلزلائرزفورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے 58ٹوبی کا خاتمہ کیا۔ آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا۔(جاری ہے)
ہمارے صدر نے بھی ہمارے خلاف 58 ٹو بی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 1973 کے آئین کو بحال کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔446 ارکان نے 73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کا بہت اہم کردار ہے۔پیپلزپارٹی نے عدلیہ کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہ رہے تھے۔بے نظیر کی شہادت پر انہوں نے پھر کہامیں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا لیکن آصف علی زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2008کے انتخابات کے بعد مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی بڑی ذمہ داری مجھ پر ڈالی جارہی ہے۔تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی ،شیخ غیاث الحق ودیگر نے بھی شرکت کیمزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.