فنڈز کے معاملے پر آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
اتوار 4 ستمبر 2016 17:25
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) انگلینڈ میں آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی کے لئے انگلینڈ کے لئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی خبریں آنے کے بعد آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر فراہم کئے تھے جب کہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمنئز ٹرافی کے لئے مختص رقم بھارت کو ملنے والی رقم کا 3 گنا ہے۔بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمیئنز ٹرافی کیلئے مختص رقم پر ہمیں شدید تحفظات ہیں کیونکہ یہ رقم تمام کرکٹ بورڈز کی آمدنی سے جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.