عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے والی نون لیگ کی وفاقی حکومت نے اربوں روپے مالیت کی 35 ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔جبکہ حال ہی میں عالمی بنک نے پاکستان کے لیے65کروڑ ڈالرقرض دینے کی منظوری دی ہے:رپورٹ
میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 18:01
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء) عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے والی نون لیگ کی وفاقی حکومت نے اربوں روپے مالیت کی 35 ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔جبکہ حال ہی میں عالمی بنک نے پاکستان کے لیے65کروڑ ڈالرقرض دینے کی منظوری دی ہے-وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے کے بغیر ہی 35 قیمتی اور ہائی سیکورٹی گاڑیاں درآمد کرنے کی سمری پیش کی گئی۔
سمری پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکورٹی کے لیے خریدی جارہی ہیں۔ کمیٹی نے گاڑیاں خریدنے کی سمری منظور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ بھی دے دی۔(جاری ہے)
قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف کے لیے 24 کروڑ روپے کی 2 ’بی ایم ڈبلیو‘ ہائی سیکیورٹی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، جبکہ وزیر اعظم کے اسکواڈ کے لیے 8 ’وی ایٹ‘ گاڑیاں بھی خریدی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 سال سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دینے کے لیے 76 کروڑ روپے، جی پی فنڈ اور گریجویٹی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 32 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.