پنجاب یونیورسٹی نے بی کام پارٹ ٹو سالانہ امتحان2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 7 ستمبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بیچلر آف کامرس(بی کام) پارٹ ٹوسالانہ2016ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سال بی کام پارٹ ٹومیں26983امیدواروں نے شرکت کی ،10652پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 39.48فیصد رہا۔جبکہ14105لڑکوں میں سے4593پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب32.56فیصد رہااور12878لڑکیوں میں6059پاس ہوئیں اور کامیابی کا تناسب47.05فیصد رہا۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :