Live Updates

اپنے گھروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،رائے ونڈ جانیوالوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پر قائم ہوں ‘ زعیم قادری

شیخ رشید کی طرح طوطا فال نہیں نکال رہا ،عمران خان اگلے 90روز میں نا اہل ہوجائیں گے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

بدھ 7 ستمبر 2016 20:30

اپنے گھروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،رائے ونڈ جانیوالوں کی ٹانگیں توڑنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہاکہ احتجاج کیلئے رائے ونڈ جانے والوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں ،شیخ رشید کی طرح طوطا فال نہیں نکال رہا لیکن عمران خان اگلے 90روز میں نا اہل ہوجائیں گے ، اپنے گھروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہر اہ قائد اعظم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان کے رائیونڈ دھرنے کے اعلان کو کوئی شخص قبول نہیں کررہا، عمران خان جو اتنی رونے دھونے کی سیاست کررہے ہیں یہ انشاء اﷲ اگلے 90روز میں نا اہل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خان کو ذاتیات پر نہیں آنا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا کیا اوررائے ونڈ جانے کی کوشش کی تو ہمیں اپنے گھروں کی حفاظت کرنا آتی ہے اورہر صورت میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہم نے تو پرویزمشرف کے دور میں بھی اپنے گھر سیل نہیں ہو نے دئیے ۔ زعیم حسین قادری نے کہاکہ عمران خان سیاست کو سیاست رکھیں ، ذاتیات پر آئے تو مشکلا ت ہوں گی ،رائے ونڈ جانا ہمارے بنیادی حقوق پامال کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے بالکل ٹھیک کہاہے عمران خان کو رائیونڈ میں وزیر اعظم کے ذاتی گھر کی بجائے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا چا ہیے۔عمران خان کے غیر جمہوری رویے ثابت کرتے ہیں کہ وہ سیاستدان نہیں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :