پاکستان کی چھ معروف جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ میں شامل

بدھ 7 ستمبر 2016 22:23

پاکستان کی چھ معروف جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء) : عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزازحاصل ہوا ہے۔پاکستان کی چھ معروف جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ میں شامل ہیں اور ان کی تعداد کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2015 کے مقابلے میں دوگنی ہے۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 17/2016کے تیرہویں ایڈیشن میں امریکہ اور برطانیہ کے معروف تعلیمی اداروں نے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہیں۔

دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی کا اعزاز امریکہ کی یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کیا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔کیو ایس نے ایشیا کی ٹاپ 300یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان کی10یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے، دریں اثنا دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی تازہ ترین فہرست میں پاکستان کی چھ یونیورسٹیاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور قائد اعظم یونیورسٹی بالترتیب پاکستان کی دوسری اور تیسری بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔سالانہ رینکنگ میں اس برس تین نئی جامعات کو700بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہیجس میں یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :