سینیٹ اجلاس ٗ اپوزیشن ارکان کا دفاتر اور تنخواہوں و مراعات کے حق میں ترمیم بارے سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار ٗواک آؤٹ
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سینٹ میں بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر اور تنخواہوں و مراعات کے حق میں ترمیم کے حوالے سے سوال کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اس حوالے سے سوال بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے جواب دیا کہ ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر کی فراہمی کے حوالے سے مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اس جواب پر سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے احتجاج کیا اور کہا کہ دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں ارکان پارلیمنٹ کو دفاتر اور سٹاف مہیا کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کے ساتھ ہی وہ ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے جس میں اپوزیشن ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.