علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں دو ریجنل دفاتر قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:19

کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یوینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فاٹا کے طلباء کی سہولت کے لئے فاٹا میں یونیورسٹی کے دو ریجنل دفاتر قائم کریں گے۔ ہفتہ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فاٹا میں دو ریجنل دفاتر قائم کرنے علاوہ وہاں کے طلباء کو فیسوں میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 44 ریجنل دفاتر موجود ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ لکی مروت اور نوشہرہ میں ریجنل دفاتر کے قیام کے لئے بھی زمین دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں جو ریجنل دفاتر قائم کریں گے ان میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائے گی جو ملک کے دیگر ریجنل دفاتر میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اکتوبر 2014ء میں جب انہوں نے بطور وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تو اس وقت یونیورسٹی میں داخلوں کی تعداد انتہائی کم ہو گئی تھی لیکن 2016ء میں اب داخلوں کی تعداد یونیورسٹی کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے اور امسال 7 لاکھ سے زائد طلباء نے مختلف شعبوں اور پرواگرمز میں داخلے لئے ہیں اور مجموعی طلباء کی تعداد 13 لاکھ ہے جن میں سے 56 فیصد طالبات ہیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ہمارا ویژن طلباء کو تمام جدید سہولیات کی فراہمی اور تحقیق کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :