گلگت بلتستان کے عوام کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر خوشی کا اظہار
منصوبہ مختلف کاروباری شعبوں کو وسعت دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ‘منصوبہ نوجوان نسل کیلئے دروازہ ہے جس سے لوگوں کو ملازمت کے مواقع میسر آئینگے ‘ طلباء کا اظہار خیال پہلا زون گوادر میں بن چکا ہے اور دوسرا زون گلگت بلتستان میں بنایا جائے گا ‘وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن
پیر 12 ستمبر 2016 14:22
(جاری ہے)
گلگت کے نو جوانوں نے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ایک بہت بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس منصوبے کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو پہلی ترجیح دے۔کچھ مقامی طالبات نے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ یہاں کی نوجوان نسل کیلئے ایک دروازہ ہے جس سے لوگوں کو ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے اور جب چین کے تعاون سے یہاں پر یونیورسٹیز اور اسکول بنیں گے تو تعلیمی شعبے میں کافی حد تک بہتری آئے گی اور نوجوانوں کو چین میں جاکر کر تعلیم حاصل کرنے کا بھی موقع مل سکے گا۔
انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس منصوبے سے بہت امیدیں ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کو پورا کرے تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے میں گلگت بلتستان کیلئے ملک کے باقی صوبوں کے مقابلے میں کوئی بڑا پروجیکٹ موجود ہی نہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ سے زون بنایا گیا ہے۔عوام کے مطابق حکومت یہاں کے قدرتی حسن خاص طور پر فصلوں اور گلیشیئرز کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرتی ہے تو سی پیک منصوبے سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے سے عملی طور پر فائدے ہونا شروع ہوچکے ہیں اور موٹر وے پر لوگ بہت آرام و سکون کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں جوکہ پہلے 8 سے 10 گھنٹوں میں مکمل ہوا کرتا تھا۔انھوں نے کہا کہ پہلے کوئی بھی سیاح یہاں پر نہیں آتا تھا اور آج سی پیک کی وجہ سے 10 لاکھ کے قریب سیاح یہاں پر آرہے ہیں کیونکہ یہاں سیکیورٹی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس میں ہمیں بہت کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر 3 جہاز پرواز کرتے ہیں۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے علاوہ گلگت بلتستان خود اپنے طور پر بھی بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام رہا ہے جن میں سڑکوں کی تمیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالج کا قیام بھی شامل ہے۔سی پیک کے تحت اقتصادی زون کی تعمیر کے حوالے سے شکوک سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلا زون گوادر میں بن چکا ہے اور دوسرا زون گلگت بلتستان میں بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
پاکستان سعودی عرب کے تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط تر ہو رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.