پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ، امتحان آئندہ سال تین فروری میں لیا جائے گا ، امیدواروں کی رجسٹریشن یکم سے اکتیس اکتوبرتک کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیک حکام کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات آئندہ سال تین فروری سے ہوں گے جبکہ امیدواروں کی رجسٹریشن یکم سے اکتیس اکتوبر تک کی جائے گی۔سرکاری و نجی سکولوں کے طلبا و طالبات آن لائن اور بذریعہ رجسٹری بھی اپنا داخلہ جمع کرا سکیں گے ۔دونوں جماعتوں کے طلبا چھ مضامین ریاضی ، اردو ،انگریزی ، اسلامیات ، معاشرتی علوم اورسائنس کا امتحان دیں گے جبکہ دیگر مضامین کا امتحان سکول انتظامیہ خود لے گی۔

متعلقہ عنوان :