Live Updates

چینی وزیر زراعت 21ستمبر کو سوڈان پہنچیں گے

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:02

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) چین کے وزیر زراعت 21ستمبر سے سوڈان کا دورہ کریں گے،ان کے دورے کا مقصد زراعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔وہ سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ خرطوم پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان یہاں خرطوم کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعاء نے کیا ہے،چینی وفد کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا،اس میں وہ چینی صدر کے منصوبے کے مطابق عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے معاملات کا جائزہ لیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے،دونوں ممالک سوڈان میں چینی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کریں گے اور زراعت کے شعبے میں کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات