8000 دہشت گردوں کو پکڑنے کی تیاریاںِ بیرونی رابطے پکڑے گئے، کراچی میں ہاٹ آپریشن ٹین نائٹ کی منصوبہ بندی کرلی گئی

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:42

8000 دہشت گردوں کو پکڑنے کی تیاریاںِ بیرونی رابطے پکڑے گئے، کراچی میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) 8000 دہشت گردوں کو پکڑنے کی تیاریاںِ بیرونی رابطے پکڑے گئے۔ کراچی میں ہاٹ آپریشن ٹین نائٹ کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید قربان کے بعد 10 بڑے مرحلوں میں شہر کے خفیہ مقامات پر مقیم دہشت گردوں جن کی تعداد 8 ہزار بتائی جارہی ہے، کے خلاف ہاٹ آپریشن ٹین نائٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اطلاع ہے کہ ان چھپے دہشت گردوں میں طالبان پاکستان، طالبان افگان، لشکر جھنگوی، لشکر حرار، لیاری گینگ وار سمیت متحدہ قومی موومنٹ شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں چھپے دہشت گردوں کے بیرونی رابطے پکڑے گئے ہیں۔ متحدہ کے 2800 یونٹ سیکٹرز اور زون لیبر ونگ کے لاتعداد لوگوں جن کے ساؤتھ افریقہ، بنکاک (تھائی لینڈ)، ملائیشیا، امریکہ، برطانیہ میں مقیم ایسے لوگوں سے رابطہ میں ہیں جو مختلف سموں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کے دہشت گردوں کے رابطہ کاروں میں افغانستان میں مقیم لوگ شامل ہیں۔ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ لندن، سلطنت اومان اور قطر میں مقیم لوگوں سے ہدایت ملنے کے دوران ہونے والے رابطے کے بعد پکڑے گئے ہیں۔ ایران کے شہر سیستان سے آئے ہوئے لوگوں کی بھی تلاش جاری ہے جو کوئٹہ میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ حساس اداروں نے کراچی کے بارہ سے زائد علاقوں جن میں لیاقت آباد، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، ملیر، خدا کی بستی، شاہ فیصل اور کیماڑی شامل ہیں کے علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :