وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 11:07

وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات میں ملک میں جاری دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے مسلح افواج نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔