نامعلوم ہیکر انٹرنیٹ کو تباہ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے درپے ہیں ‘ انٹر نیٹ سکیورٹی کے ماہر کا انتباہ
جمعہ 16 ستمبر 2016 13:23
(جاری ہے)
حملوں میں کسی ویب سائٹ پر بیتحاشا ڈیٹا بھیج کر اسے مفلوج کر دیا جاتا ہے ‘بعض اوقات ہیکر ویب سائٹ کے مالکان کو ڈی ڈوس کی دھمکی دے کر تاوان وصول کرتے ہیں۔
تاہم شنائر نے کہاکہ کلیدی انٹرنیٹ کمپنیوں پر کیے جانے والے ڈی ڈوس حملوں کی نوعیت مختلف ہے ‘ایک بات تو یہ ہے کہ یہ حملے کہیں بڑے پیمانے پر کیے جا رہے ہیں اور ان کا دورانیہ بھی عام حملوں سے بہت زیادہ ہوتا ہے ‘اس کے علاوہ یہ حملے زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں کیوں کہ اس میں بھیجے جانے والا ڈیٹا سلسلہ وار لہروں کی شکل میں ارسال کیا جاتا ہے۔شنائر نے لکھا کہ اس کے علاوہ ہیکر مختلف اقسام کے ڈی ڈوس کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں کہ ڈیجیٹل کمپنیاں کس نوعیت کے دفاعی نظام استعمال کر رہی ہیں۔شنائر کے مطابق ایسا لگتا ہے جیسے ہیکر کسی کمزوری یا رخنے کی تلاش میں ہیں ‘کوئی ان کلیدی کمپنیوں کی دفاعی صلاحیتوں کی بڑے پیمانے پر پڑتال کر رہا ہے جو انٹرنیٹ کی بنیادی سروس فراہم کرتی ہیں۔شنائر نے ان کمپنیوں کی نشان دہی نہیں کی کیونکہ ان کی خدمات ان کمپنیوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جانے کی شرط پر حاصل کی گئی تھیں۔نیٹ کمپنی ویری سائن کی ایک حالیہ رپورٹ سے شنائر کے دعوے کی تصدیق ہوتی ہے۔ کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ڈوس حملے ’زیادہ متواتر، زیادہ پیدرپے اور زیادہ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ایک اور سکیورٹی ادارے آربر نیٹ ورکس نے بتایا کہ ڈی ڈوس حملے تعداد ‘ حجم اور پیچیدگی‘ میں بڑھتے جا رہے ہیں تاہم آربر کے مرکزی انجینئر رولینڈ ڈابنز نے کہاکہ یہ بات واضح طور پر غلط ہے کہ ان حملوں کے پیچھے صرف ملکوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔بعض حملہ آوروں کو ملکوں کی سرپرستی حاصل ہے ‘کچھ غیر سرکاری نظریاتی حملہ آور ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو مجرمانہ طور پر مالی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.