عراقی نوجوان کی ہلاکت پر برطانیہ نے معافی مانگ لی
رپورٹ میں فوجیوں کے رویے کو غیر مناسب اور شعوری طور پر لاپرواہ قرار دیا گیا واقعہ کے حوالے سے انتہائی شرمندہ ہیں ٗوزارت دفاع کا رد عمل
جمعہ 16 ستمبر 2016 22:54
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) عراق کی جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت سے متعلق تفتیش کرنے والے ایک برطانوی جج کی جانب سے چار برطانوی فوجیوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد برطانوی وزارتِ دفاع نے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔ان فوجیوں نے مئی 2003 میں عراق کے شہر بصرہ میں پندرہ سالہ احمد جبار کریم علی کو زبردستی ایک نہر میں دھکیلا اور وہاں اسے ڈوبنے دیا تھا۔
جج کی رپورٹ میں کہا گیا کہ احمد جبار کو حراست میں لیا جانا چاہیے تھا اور نہ ہی اسے نہر میں گرایا جایا جانا چاہیے تھا اور جب احمد جبار ڈوبنے والا تھا تو اسے بچایا جانا چاہیے تھا۔ہائی کورٹ کے سابق جج سر جارج نیومین کی سربراہی میں قائم عراق فیٹیلٹی انویسٹیگیشنز نامی تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ میں فوجیوں کے رویے کو غیر مناسب اور شعوری طور پر لاپرواہ قرار دیا گیا رپورٹ میں فوجیوں کی جانب سے احمد جبار کی زندگی نہ بچانے پر شدید تنقید کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے نہر میں زبردستی دھکیلا گیا اور واضح طور پر دیکھا گیا کہ وہ مشکل میں تھا اور اسے پانی میں ڈوبنے دیا گیااس سے بعید کہ اسے حراست میں لینا ہی غیر قانونی تھا، جب وہ ڈوب رہا تھا تو اسے بچایا جا سکتا تھا اور بچایا جانا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.