مینگورہ پولیس کی کارروائی ، 2مبینہ منشیات فروش گرفتار

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:17

سوات۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) سوات میں مینگورہ پولیس کی کارروائی ، 2مبینہ منشیات فروش گرفتار کرکے ہیروین برآمد کرلی گئی ،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ اور ایس ایچ او امجدعلی نے مینگورہ شہر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش انس ولد عبدالرحمن سکنہ رنگ محلہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 250گرام ہیروین جبکہ دوسرے ملزم جاوید اقبال ولد اسفندیار کے قبضے سے 300گرام ہیروین برآمد کرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :