لاہور، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،ان واقعات میں ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پیشی پرجاتے ہوئے چچا بھتیجا کو دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے اند ھا دھند فائرنگ کرکے نا معلو م افر اد نے قتل کردیا۔

اہل علاقہ کے مطابق مقتول پارٹی کی ارائیں گروپ سے دوسال قبل لڑائی ہوئی تھی۔ اقبال گروپ نے ارائیں گروپ کے افراد کو فائرنگ کرکے مار ڈالا تھا۔ لیاقت اور اقبال اس کیس کے سلسلے میں عدالت جارہے تھے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کے ورثا کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح دوسرا واقعہ مستی گیٹ کے علا قہ پانی والا تالاب کے قریب موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر پیش آیاجہاں احمد ایاز نامی شخص نے عارف نامی نوجوان کو موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :