شاہ پور کانجراں میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت مزدورں پر آ گری ،تین مزدور ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ‘2 زخمی
وزیر اعلیٰ کاجاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیلئے 5‘5لاکھ امداد کا اعلان
ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:25
(جاری ہے)
دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آ گر گئی ، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ،ریسکیو 1122،پولیس سمیت دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورملبے سے3 لاشیں اوردو زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں خضر، وقار اور صفدر جبکہ زخمیوں میں فیصل اور حاجی محمد شامل ہیں ۔فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کی اطلاع ملنے پر کام کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ پریشانی کے عالم میں فیکٹری پہنچ گئے اور اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے ۔اطلاع ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ واقعہ صبح ساڑھے 6بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5.5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو بہترین علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.