وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں کامقدمہ جرأت سے لڑیں،زبیر فارو ق خان
بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کی انتہا ہوگئی ہے ،پیلٹ گنوں سے معصوم کشمیریوں کی آنکھوں کی روشنی چھینی جارہی ہے ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیریوں کامقدمہ جرأت سے لڑیں اور مودی سمیت کسی دشمن کو خاطر میں نہ لائیں،کشمیری مسلمانوں پر بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کی انتہا ہوگئی ہے ،پیلٹ گنوں سے معصوم کشمیریوں کی آنکھوں کی روشنی چھینی جارہی ہے جس سے کلیجہ منہ کو آتا ہے ،اقوام متحدہ نے بھی اس ظلم کے خلاف زبان کھولی ہے جو خوش آئند ہے مگر خدشہ ہے کہ ہمارے حکمران شاید مودی کی دوستی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کے سامنے مناسب طریقے سے پیش نہیں کرسکیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناظمین یو نین کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبد العزیز ، محمد کاشف چوہدری ،خالد فارو ق نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا دشمن امت کو انتشار ، قومیتوں اور فرقوں کی لعنت میں مبتلا کرکے ہماری وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح عالم کفر نے مسلمانوں کو باہم لڑانے کیلئے اپنے تمام وسائل جھونک دیئے ہیں مسلم ممالک کو بھی اتحاد و یکجہتی قائم رکھنے کیلئے اپنی پوری قوت اور صلاحیت اس کام میں صرف کردینی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر جگہ مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایا جارہا ہے ۔اس خون ریزی کو روکنے کیلئے مسلم قائدین کو سرجوڑ کر بیٹھنا چاہئے اور باہمی محبت و اخوت کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے مسلمانوں میں امت واحدہ کے تصور کو اجاگر کرنا چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.