وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی ملاقات، سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
سی پیک گیم چینجر ہے، پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا،رفتار کیساتھ اعلی معیار اور شفافیت سی پیک کے منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے‘شہباز شریف
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا۔
سی پیک گیم چینجر ہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدید بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔(جاری ہے)
چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ چین کی جانب سے سی پیک کی صورت میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے -وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے اوردنیا سی پیک کے تحت تیزی سے لگنے والے منصوبوں پرکام کی رفتار پر دنگ ہے - شہباز شریف نے کہا کہ رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت ان منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے - پاک چین معاشی تعاون کے نئے دور کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے - سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کے عوام کو فائدہ ہو گا -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.