ناقص تعلیمی نتائج والے کالجوں کے پرنسپلز کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجوں کے سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری کالجوں کے ساٹھ فیصد طلبا وطالبات پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2016میں فیل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں لاہور کے چالیس سے زائد کالجوں کے طلبا نے شرکت کی تھی۔ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کالجوں کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ مضمون کے اساتذہ سے بھی جواب طلبی ہوگی۔ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کالجوں کے ناموں کی سکروٹنی کی جائے گی۔ جس کے بعد شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس ستمبر کے بعد فہرستیں فائنل کر لی جائیں گی۔ سرکاری کالجوں کے پرنسپل سے تحریری طور پر جواب لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :