کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے،جو بھی وزیر مشیر معاون خصوصی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کی خدمت نہیں کرے گا اسے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو بلاول ہاس میں ہونے والی ملاقات میں مکمل بریففنگ دی ،اس موقع پر وزیراعلی نے پارٹی چئیر مین کو اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری اور ایس ایس پی را انوار کی معطلی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،زرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی شہر میں قیام امن کے لئے کوششیں مزید تیز کی جائیں،انہوں نے کہا کہ پولیس افسر یا عام شہری کوئی قانون سے مارا نہیں ہے جو بھی غلط کام کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو یہ بھی ہدایت کی کہ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر مشیر معاون خصوصی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کی خدمت نہیں کرے گا اسے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے،زرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو سہ پہر 4 بجے بلاول ہاس کراچی میں پارٹی کے درینہ کارکنان سے ملاقات کریں گے ،انہوں نے کارکنان سے ہفتے کو ملاقات کرنا تھی ،تاہم مصروفیاقات کے سبب اب یہ ملاقات اتوار کو ہوگی۔