یورپی باشندوں کو مہاجرین کا کھلے دل سے استقبال کرنا چاہیے۔ پوپ فرانسس
محبت سے ہی نفرت کا خاتمہ ممکن ہے ،کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا
اتوار 18 ستمبر 2016 14:53
ویٹیکن سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ نفرت انگیز دہشت گردانہ اعمال سے بچنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مہاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے جائیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پوپ نے کہا کہ اپنے گھروں اور کمیونٹیوں میں مہاجرین کا استقبال کریں پوپ فرانس کا کہنا تھا کہ مہمان نوازی اور محبت اس لیے ضروری ہے تاکہ یورپ آنے کے بعد ان کا پہلا تجربہ برا نہ ہو، انہیں اپنی راتیں سرد موسم میں سڑکوں پر نہیں گزارنی چاہییں بلکہ انہیں انسانوں کی طرف سے گرمجوشی ملنا چاہیے۔
پوپ فرانسس نے مہاجرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور شقفت سے ہی نفرت اور دہشت گردانہ اعمال کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
پوپ فرانسس نے شورش زدہ اور غریب ممالک سے مہاجرت کا سفر اختیار کرنے والے افراد کے لیے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ دنیا بھر میں 65 ملین سے زائد افراد اپنے گھروں سے مہاجرت اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد ہمارے تصورات سے بھی زیادہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد اٹلی کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پوپ فرانسس کے والد اٹلی سے ہجرت کے لیے ارجنٹائن جا بسے تھے۔ مہاجرین کے اس بحران میں انہوں نے ہمیشہ ہی مہاجرین کی مدد کی تلقین کی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.