ناول بچانے کے لیے امریکی مصنف آگ میں کْود گیا
مصنف کے لیپ ٹاپ میں دوناول تھے ،بچانے میں کامیاب ہوگیا،کوئی زخم نہیں آئے
اتوار 18 ستمبر 2016 15:27
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)امریکی ریاست لوزیانے کے شہر نیو اورلیانز میں ایک مصنف نے اپنا لیپ ٹاپ بچانے کے لیے جان کی بازی لگا دی اور بے خطر اپنے جلتے ہوئے گھر میں گھس گئے۔وہ اپنا لیپ ٹاپ اس لیے بچانا چاہتے تھے کہ اس میں ان کے دو مکمل ناول تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق35 سالہ مصنف گیڈین ہوج نے نیو اورلیانز ایڈووکیٹ کو بتایاکہ جس کسی نے کبھی کوئی فن پارہ تخلیق کیا ہو وہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی بدل نہیں ہوتا۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنے لیپ ٹاپ کو بچانے میں کامیاب ہو گئے اور انھیں کوئی زخم نہیں آئے۔انھوں نے کہاکہ اس (لیپ ٹاپ) میں میرے زندگی کی بہت زیادہ تخلیقات ہیں۔نیو اورلینانز کے فائر محکمے کے ٹموتھی میککونل نے کہاکہ یہ آگ بہت خطرناک ہو سکتی تھی لیکن ہمارے آگ بجھانے والے عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔(جاری ہے)
لیکن 38 سالہ ایڈرین ولیمز صرف اپنا پرس اور چابیاں لینے میں ہی کامیاب ہو سکے۔
وہ اس عمارت میں رہنے والے چار افراد میں سے ایک تھے۔ وہ اپنا کوئی بھی سامان نہیں بچا سکے اور ان کے پاس کوئی انشورنس بھی نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ مجھے پتہ نہیں کہ میں کیا محسوس کر رہا ہوں۔ بس اتنا جانتا ہوں کہ مجھے پھر سے اٹھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ آگ پڑوس کے ایک خالی گھر سے شروع ہوئی اور قریبی عمارت میں پھیل گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.