پشاور،خواجہ سراوٴں پر تشدد میں اضافہ ،ایک ہی دن میں تین واقعات رپورٹ ہوئے

اتوار 18 ستمبر 2016 16:09

پشاور،خواجہ سراوٴں پر تشدد میں اضافہ ،ایک ہی دن میں تین واقعات رپورٹ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء ) پشاور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران خواجہ سراوٴں پر تشدد اور فائرنگ کے 3واقعات رونما ہوئے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا جہاں خواجہ سراوٴں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم گاڑی میں سوار خواجہ سرا بال بال بچ گئے۔ پولیس نے واقعہ کے خلا ف مقدمہ درج کرکے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ چمکنی میں پیش آیا ،جہاں پر ایک تقریب کے دوران پنکی نامی خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تیسرا واقعہ پشتہ خرہ میں پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :