جا پا ن کنوا روں کی بڑ ھتی تعداد سے پر یشان
اتوار 18 ستمبر 2016 16:09
ٹو کیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)جاپان’ کنوار وں‘ کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہو گیا ہے۔ شادی کے لئے پرکشش مراعات اور بچوں کو پالنے کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کے باوجود جاپانی حکومت کی کوششیں مثبت سمت جاتی دکھائی نہیں دیتی۔ایک امریکی اخبارکے مطابق جاپان کو آبادی سے متعلقہ کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،اس ملک کودنیا کے بوڑھے افراد کاگڑھ کہا جاتا ہے جہاں شرح پیدائش سکڑ رہی ہے ا ور’ کنوارے ‘افراد کی تعدا میں حیران کن حد تک اضافہ ہورہاہے۔
جاپانی لوگوں کے متعلق ایک نئے سروے کے مطابق 18 سے 34 سال کی عمر کے70فی صد جاپانی مرد اور 60فی صد خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ اس سے بھی بدترصورت حال یہ ہے کہ 42فی صد مرداور 44عشاریہ 2فی صد خواتین نے کنوارے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔(جاری ہے)
آبادی اور سوشل سیکورٹی ریسرچ کے جاپانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سروے کیا گیا یہ مطالعہ ہر پانچ برس بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
1987میں پہلے سروے کے مطابق 48عشاریہ6فی صد مرد کنواریاور39عشاریہ5فی صد خواتین کنواریاں تھیں۔2010کے مطالعے میں36عشاریہ2مرد اور38عشاریہ7فی صد خواتین غیر شادی شدہ تھیں۔وزیر اعظم شینزو ایبے کی حکومت کی موجودہ شرح پیدائش ایک عشاریہ چار سے2025تک ایک عشاریہ ا?ٹھ کی منصوبہ بندی ہے۔حکومت نیاس کے لئے بچوں کی دیکھ بھال اورشادی شدہ جوڑوں کے لئے ٹیکس مراعات کی پیشکش کی جارہی ہے اس طرح کے پروگرام کے نتائج آنا باقی ہیں۔سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر لوگ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کب کریں گے یہ واضح نہیں۔ یہ منفرد صورت حال جاپان میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں، اقتصادی غیر یقینی صورتحال نے ہزاروں افراد کی زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے اور وہ شادی جیسے معاملات کے انتخاب میں فیصلہ نہیں کرپاتے لیکن خاص طور پر ایشیائی ممالک میں صورت حال مختلف ہے جہاں ماہرین اور سرکاری حکام نے آبادی میں کمی کو قابو پانے کیلئے کافی سرمایہ خرچ کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.