فیڈرل بورڈکے زیر انتظام میٹرک کے ضمنی امتحانات 27 ستمبرسے شروع ہوں گے

پیر 19 ستمبر 2016 14:32

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام میٹرک کے ضمنی امتحانات برائے سال 2016ء 27 ستمبر 2016ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز میں دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رول نمبر سلپس فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرلیں یا اس کے حصول کے لئے فوری طور پر بورڈ کے افسران سے رابطہ کریں۔