آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی پراپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ،آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پراظہاراطمینان کیا گیا،تازہ ترین حالات کا بغورجائزہ لے رہے ہیں،پاک فوج بالواسطہ اوربلاواسطہ خطرات کا بھرپورجواب دے گی،ملکی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف ہرسازش کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔جنرل راحیل شریف کا کورکمانڈرزکانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 ستمبر 2016 15:51

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی پراپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کا بھرپور جواب دے گی،ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائیگا،فوج اورعوام ملکرملکی سالمیت کیخلاف مکروہ منصوبوں کوناکام بنا دینگے،تازہ ترین حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس بھی لیا گیا۔جبکہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سمیت سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرپاک فوج کے سپہ سالار نے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ضرب عضب میں حصہ لینےوالےافسروں،جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ جنرل راحیل شریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے۔پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کا بھرپور جواب دے گی،ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں کامیابی پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پاکستانی فوج اورقوم نے ہر چیلنج کا بھرپورمقابلہ کیا ہے۔