انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان 21ستمبر کو ہوگا

پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ’’ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈ ‘‘دیا جائیگا

پیر 19 ستمبر 2016 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 21 ستمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی،جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر ’’ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈ‘‘ اور بورڈ کی جانب سے بالترتیب ایک لاکھ، پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔

مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :