پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2016-17کیلئے داخلے شروع ہوگئے

پیر 19 ستمبر 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی (آنرز) بی ایس ، بی ایڈ، بی بی آئی ٹی ، بی ایف اے ، بی کام ، بی بی اے،ایم اے، ایم ایڈ، ایم ایس سی ،ٹی ای ٹی، ایم پی اے، ایم بی اے، ایم ایف اے، ایم کام (ساڑھے تین سالہ) ایم آئی ایم ، ایم آئی او ایم اور ایم بی ایس ایم مارننگ اور سیلف سپورٹنگ (آفٹر نون، رپلیکااور ایوننگ) پروگرامز برائے تعلیمی سال2016-17کے لئے داخلے شروع ہوگئے ہیں جو28ستمبر 2016ء تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدوار داخلہ فارم متعلقہ شعبہ جات سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :