امریکہ مسئلہ کشمیر حل کر نے میں کر دار ادا کرے ٗ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر بات کرتے رہیں گے ٗوزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات
پاکستان جوہری تحفظ اور عدم پھیلاؤکی مضبوط پالیسی کے تحت نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے مثالی امیدوار ہے ٗ محمد نواز شریف پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، وقت آگیا ہے عالمی برادری مہاجرین کے لئے جامع حکمت عملی بنائے ٗ خطاب
پیر 19 ستمبر 2016 23:00
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کر نے میں کر دار ادا کرے ٗ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر بات کرتے رہیں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج ٗ سکیورٹی اداروں اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام پاکستان اورافغانستان کے باہمی مفاد میں ہے ٗ پاکستان کی گروتھ ریٹ میں بہتری آئی اور اقتصادی حالت بہتر ہونا اچھی پیش رفت ہے۔
وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پیر کو یہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ٗدونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر ٗ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم ٗ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال ٗ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے کی صورتحال ٗدو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.