کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان گرفتار جبکہ 38 کو حراست میں لے لیا- سیہون شریف میں پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاری قاسم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 11:59
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان گرفتار جبکہ 38 کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سیہون شریف میں پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاری قاسم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔لیاری پولیس نے سیہون شریف میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کےانچارج قاری قاسم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم حساس ادارے سمیت رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل اور بھتاخوری میں ملوث ہے۔ ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گل محمد لین پھول پتی لین میں کھدائی کے بعدبھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
کراچی کے علاقے بلدیہ میں سعید آباد کے علاقے میں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
مشتبہ ملزمان سے تقفتیش جاری ہے۔ جمشید کوارٹر پولیس نے بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن کیا جس میں جمشید کوارٹر سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔آپریشن کی سربراہی کرنے والے ایس پی طاہر نورانی کے مطابق آپریشن سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار کے گرفتار قاتلوں کی نشاندہی پر کیا گیا۔دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دہرے قتل کے مقدمے اور 60 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ ماڑی پور پولیس نے کاروائی کرکے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.