بلاول بھٹوکی سالگرہ ۔نثارکھوڑو،فیصل ایدھی،نفیسہ شاہ اور دیگررہنماؤں نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا
بلاول بھٹوکا پیغام ہے غریب ،یتیم بچے اپنے آپ کو تنہا ،لاوارث نہ سمجھیں،نثارکھوڑو اور دیگر کی تحائف تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت
بدھ 21 ستمبر 2016 18:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پی پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی 28ویں سالگرہ ملک کے غریب ،لاوارث اور یتیم بچوں کے نام کرکے اپنے بزرگوں کی عظیم روایت کو برقرار رکھاہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم سب آج کے دن ایدھی ہوم میں غریب اور یتیم بچوں کو تحفے و تحائف دینے اور ان کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منا رہے ہیں۔
بلاول کی خواہش تھی کہ ان کی سالگرہ ان غریب بچوں کے ساتھ منائی جائے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج ایدھی ہوم کلفٹن میں یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے ،فیصل ایدھی اور یتیم بچوں کے ساتھ بلاول بھٹوزرداری کی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرمشہور سماجی کارکن فیصل ایدھی،پی پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران سیدہ نفیسہ شاہ،راشد ربانی ،نعمان شیخ، خالد لطیف اور دیگربھی موجود تھے۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹونے اپنی سالگرہ کے موقع پر یتیم اور غریب بچوں کے نام پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنے آپ کو لاوارث اور تنہا نہ سمجھیں،ہم آپ کے وارث اور ہر موڑپر ساتھ رہیں گے۔یہ ہمارے اپنے بچے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، شہید بینظیر بھٹوکی نشانی اور پاکستان کی امید ہے ۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو غریب اور یتیم بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں،سالگرہ کی تقریبات ان ببچوں کے نام کرنااس بات کا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم عظیم سماجی کارکن ایدھی اور دوسرے سماجی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جو اپنے طور پر غریب اور یتیم بچوں کے تحفظ اورنگھداشت کے لیئے فلاحی ادارے چلارہے ہیں،جن کے لیے ہم سب دعاگو ہیں۔اس موقع پر مشہور سماجی کارکن فیصل ایدھی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ا نھوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایدھی ہوم کے غریب اور یتیم بچوں کو یاد کیا ہے جو کہ انکی عظمت اور دانشمندی کا عملی ثبوت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.