مسلم لیگی کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، 30ستمبر کو ہرحال میں پرامن رہیں‘حمزہ شہباز
عمران خان کی احتجاجی سیاست عوام مسترد کرچکے ہیں، پی ٹی آئی دن بدن مقبولیت کھو رہی ہے ‘رکن پنجاب اسمبلی
بدھ 21 ستمبر 2016 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور 30ستمبر کو ہر حال میں پرامن رہیں- انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق شائستگی اوربرداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی بھی صورتحال میں اشتعال انگیزعناصر کا جواب نہ دیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی احتجاج اور انتشار کی سیاست کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اوردن بدن پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف نیچے کی طرف جارہا ہے جس کا ثبوت ملک کے طول و عرض میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کا دو ٹوک فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے- حمزہ شہباز نے کہا کہ انشاء اﷲ 30ستمبر بھی خیریت سے گزر جائے گا اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا-انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اورکسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.