کراچی کے میئر وسیم اختر سے سینٹرل جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات
جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54
(جاری ہے)
جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ متحدہ قائد کے را سے تعلقات کے بارے میں کب علم ہوا۔
وسیم اختر نے کہا کہ 22اگست کی تقریر کے بعد مجھے یہ محسوس ہوا کہ متحدہ قائد کے دشمن ایجنسیز سے رابطے ہوسکتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ متحدہ قائد حب الوطن ہیں یا غدار تو وسیم اختر کا جواب آیا کہ میرے خیال میں الطاف حسین غدار ہیں۔جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 12 مئی2007 کو چیف جسٹس کی آمد پر سیکورٹی سپروائزر کون تھا۔ وسیم اختر کا جواب تھا کہ 12 مئی 2007 کی سیکورٹی میں نے سپروائز کی، ان سے پھر سوال کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق چیف جسٹس کی آمد سے قبل کیا رپورٹ دی؟؟وسیم اختر کا جواب تھا کہ رپورٹ دی گئی تھی کہ سابق چیف جسٹس پاکستان آئیں گے اور ہائی کورٹ جائیں گے، یہ بھی اطلاع دی گئی تھی کہ سیاسی جماعتیں بھی شہر بھر میں ریلیاں نکالیں گی، یہ اطلاع دی گئی تھی کہ تصادم ہوسکتا ہے، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور دہشتگردی ہوسکتی ہے، جے آئی ٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپ کو دو تجاویز دیں کہ یا تو سابق چیف جسٹس آمد موخر کرادیں یا ایم کیو ایم ریلی نہ نکالے، آپ نے کیا کیا؟وسیم اختر نے جواب دیا کہا کہ متعلقہ حکام کو بتایا گیا لیکن چیف جسٹس کی آمد موخر نہیں کی گئی اسی طرح تمام صورتحال کے باوجود الطاف حسین کی واضح ہدایت تھی کہ ریلیاں نکالی جائیں۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 12 مئی 2007 کو پولیس کو غیر مسلح کیوں کیا گیا۔ اس سوال کا منتخب میئر کراچی وسیم اختر اس سوال کا خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.