کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے سالانہ انتخابات کیلئے پیاف فاؤنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایریا میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے رہنماؤں اور امیدواروں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا کہ تاجر برادری پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے اور حسب سابق اس مرتبہ بھی پیاف فاؤنڈرز الائنس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔
پیاف فاؤنڈرز الائنس کے رہنماؤں میاں شفقت علی، میاں انجم نثار، عبدالباسط، میاں محمد نواز و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔(جاری ہے)
سید محمود غزنوی نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں برسراقتدار آنے کے بعد تاجر برادری کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کرنے کی روایت کو جنم دیا جسے پوری قوت سے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے لاہور ایوان کے دروازے تمام تاجروں کے لیے کھول کر اسے حقیقی معنوں میں تاجروں کا نمائندہ ادارہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے شاندار ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔ میاں شفقت علی، میاں انجم نثا ر اور عبدالباسط نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرنے پر کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.