پاکستان کی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی ‘افضل کھوکھر
کشمیر تنازع حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امن اور ترقی کا تعلق مضبوط بنانا ہوگا
جمعرات 22 ستمبر 2016 19:15
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرکے نہ صرف پاکستانی عوام کا سرفخر سے بلند کردیا ہے بلکہ اس سے کشمیری بھائیوں کے حوصلے بھی بڑھے ہیں، پاکستان کی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی ،کشمیر تنازع حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امن اور ترقی کا تعلق مضبوط بنانا ہوگا ۔
وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بیرونی مدد حاصل ہے ،تاہم ضرب عضب سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر امن جماعت ہے ۔جمہوری کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،احتجاج سب کا حق ہے ،تحریک انصاف کو پرامن احتجاج سے کبھی بھی نہیں روکا ۔وہ 30ستمبر کوجلسہ کریں یا مارچ ،عوام باشعور ہیں کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے ،انتظامیہ اور پولیس ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کے پر امن مارچ پر سکیورٹی فراہم کرے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واضح کردیا ہے کہ ڈنڈا بردار یا بلا بردار کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے امن و امان بحال رکھنے کے اقدامات کو مؤثر بنائیں گے یہ حقیقت ہے کہ کارکن اپنے قائدین کے کے کسی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے ،امن و استحکام کسی بھی خطے کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.