پاکستان پر الزام تراشی بھارت کی عادت بن چکی ‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، پاکستان دہشتگردی کی بھاری قیمت چکا رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے
و زیر اعظم نواز شریف کی نیو یارک میں ناشتے کی میز پر صحافیوں سے بات چیت
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:00
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) و زیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزامات لگانا بھارت کی عادت بن چکی ہے ‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، پاکستان دہشتگردی کی بھاری قیمت چکا رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،اب پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔
جمعرات کو نیو یارک میں ناشتے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔(جاری ہے)
بھارتی فورسز کے تشدد اور جارحیت سے اب تک 107 سے زائد کشمیریووں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اب وہاں کے لوگ بہت زیادہ غصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانا بھارت کی عادت بن چکا ہے بلاجواز الزامات لگانا غلط ہے اب اس نے سوپور واقعہ کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی بھاری قیمت چکا رہا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اب پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ ملک میں بجلی کا بحران حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ……(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.