پاکستان نے کشمیریوں اور مظلوم مسلمانوں کی درست انداز میں ترجمانی کی، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب قوم کے جذبات کا عکاس ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں اور مظلوم مسلمانوں کی درست انداز میں ترجمانی کی۔ بھارت خطہ میں امن نہیں چاہتا، ورنہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل ہونا ناممکن نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے خطے کے امن کی خاطر درست تجاویز پیش کی ہیں۔ اگر بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خود ارادیت کے اظہار کا موقع دے۔ کشمیریوں کی تین نسلیں اجڑ چکی ہیں، لیکن وہ اب بھی اپنے دیرینہ موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ نے تنازع کشمیر پر خاموشی اختیار کرکے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔
سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی ناکامی کا ازالہ کرنے کے لیے اس کے حل پر توجہ دے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کو غیر عسکری خطہ بنانے کے لیے بھارتی فوجوں کی بے دخلی ضروری ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اپنے موقف پر قائم رہے، پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.